نجی سکول کی طرف سے چھٹیاں نہ دینے پر بچوںکے والدین کا شدید احتجاج

شدید گرمی کے باوجود ننھے بچوںکو سکول بلایا جا رہا ہے ، حکام نوٹس لیکر سکول کو بند کروائیں ‘ مطالبہ

جمعہ 26 مئی 2017 18:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) صوبائی دارلحکومت کے علاقہ سنت نگر میں واقع نجی سکول نیو کسٹم پبلک ہائی سکول نے بچوں کو چھٹیاں دینے سے انکار کر دیا ، شدید گرمی میں چھٹیاں نہ دینے پر والدین کا شدید احتجاج ، حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئی ہیں لیکن سنت نگر میں واقع نیو کسٹم پبلک ہائی سکول کے مالکان نے حرص کی لالچ میں آکر بچوں کو چھٹیاں دینے کی بجائے ان سے پیپر لینے شروع کر دیئے ہیں اور اس مد میں والدین کی جیب پر بوجھ ڈالنے کے ساتھ ان کو ذہنی اذیت میں بھی مبتلا کر دیا ہے ۔

اس حوالے سے سکول میں زیر تعلیم بچوں کے والدین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں گرمی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے جہاں ہم سے باہر نکلنا مشکل ہوتا ہے وہاں ننھے بچوںکو شدید گرمی میں سکول بلایا جا رہا ہے ۔ والدین نے محکمہ تعیلم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سکول میں فوری چھٹیاں کرانے کے لئے احکامات جاری کیے جائیں ۔ یاد رہے کہ پچھلے برس بھی جب تمام سکولوں کو چھٹیوں ہوئی تھیں تو اس سکول میں چھٹیاں نہیں دی گئی تھیں جس پر محکمہ تعلیم کی ٹیم نے چھاپہ مار کر سکول کو بند کرایا تھا ۔

متعلقہ عنوان :