ماحولیاتی آلودگی کی جانچ پڑتال کیلئے لیبارٹری کو فعال کرنے کی درخواست پر مزید کارروائی 29 مئی تک ملتوی

جمعہ 26 مئی 2017 18:00

ماحولیاتی آلودگی کی جانچ پڑتال کیلئے لیبارٹری کو فعال کرنے کی درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کی جانچ پڑتال کے لئے لیبارٹری کو فعال کرنے کی درخواست پر مزید کارروائی 29 مئی تک ملتوی کر دی ۔گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شیراز ذکاء ایڈووکیٹ کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کی جانچ پڑتال کرنے والی لیبارٹری کے غیر فعال ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ تحفظ ماحولیات قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے سے فضائی اور پانی کی آلودگی میں خوف ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔

ماحولیاتی کونسل کے غیر فعال ہونے کی بناء پر ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی کی جانچ پڑتال کے لئے لیبارٹری کو فعال کرنے کا حکم دیا جائے ۔جس پر فاضل عدالت نے سماعت 29مئی تک ملتوی کردی ۔