نیلامی میں خریدی گئی ریل پٹڑی اٹھانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلاء بحث کیلئے طلب

جمعہ 26 مئی 2017 18:00

نیلامی میں خریدی گئی ریل پٹڑی اٹھانے کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے نیلامی میں خریدی گئی ریل پٹڑی اٹھانے کی اجازت نہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس عاطر محمود نے سماعت شروع کی تو درخواست گزار ٹھیکیدار نواز خان کے وکیل نے بتایا کہ نیلامی میں ریل کی پٹڑی خریدی لیکن اب یہ پٹڑی اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ جبکہ ریلوے کے وکیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت کو ریلوے کی اجازت کے بغیر پٹڑی کی نیلامی کا اختیار نہیں تھا۔جس پر فاضل عدالت نے فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 7جون تک ملتوی کر دی ۔