کسان پر امن احتجاج کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے ‘ زخمی کسانوں کا علاج کروایا جائے ‘ پاکستان کی معیشت کا سب سے اہم زرعی سیکٹر ہے ‘ بجٹ کے نام پر سریلی بانسری بجائی جا رہی ہے

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے بات چیت

جمعہ 26 مئی 2017 17:57

کسان پر امن احتجاج کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے ‘ زخمی کسانوں کا علاج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے ڈی چوک میں کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان پر امن احتجاج کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے ‘ زخمی کسانوں کا علاج کروایا جائے ‘ پاکستان کی معیشت کا سب سے اہم زرعی سیکٹر ہے ‘ بجٹ کے نام پر سریلی بانسری بجائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی چوک میں کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کسان پر امن احتجاج کیلئے اسلام آباد پہنچے تھے۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ کے نام پر سریلی بانسری بجائی جا رہی ہے۔ پاکستان کی معیشت کا سب سزے اہم زرعی سیکٹر ہے زخمی کسانوں کا علاج کروایا جائے۔ …(رانا)