Live Updates

رمضان کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ‘آئند ہ عام انتخابات میں کے پی کے میں کلین سویپ کریں گے ‘ تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے گی ‘ خیبر پختونخوا سے شروع انقلاب پورے ملک میں پھیل جائے گا‘ گو نواز گو قومی ترانہ بن چکا ہے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی پشاور میں میڈیا سے بات چیت

جمعہ 26 مئی 2017 17:57

رمضان کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ‘آئند ہ عام انتخابات ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ رمضان کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ‘ 2018ء کے انتخابات میں کے پی کے میں کلین سویپ کریں گے ‘ تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے گی ‘ خیبر پختونخوا سے شروع انقلاب پورے ملک میں پھیل جائے گا‘ گو نواز گو قومی ترانہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ رمضان کے بعد ملک بھر میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے ‘ 2018ء کے انتخابات میں کے پی کے میں کلین سویپ کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بنے گی ‘ کے پی کے سے شروع انقلاب پورے ملک میں پھیل جائے گا‘ گو نواز گو قومی ترانہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں ہمارا ووٹ بنک اوپر گیا ہے نیچے نہیں آیا۔ خیبر پختونخوا میں جو سق سیکھے پورے پاکستان میں لے کر آئیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے ایم پی ایز نے نور عالم کو خوش آمدید کہا ہے۔ …(رانا)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات