سپارکو کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے کی غیرملکی امداد سمیت 3 ارب 50 کروڑ روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 17:41

سپارکو کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے ایک ارب روپے کی غیرملکی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران سپارکو کے پہلے سے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے مجموعی طور پر3 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں ایک ارب روپے کی غیرملکی امداد بھی شامل ہے۔ سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی )کے مطابق سپارکو کے ان دو منصوبوں پر مجموعی لاگت کا تخمینہ 19ارب 91کروڑ59 لاکھ 11 ہزار روپے لگایا گیا تھا جس کے تخمینہ میں 13 ارب 46کروڑ40 لاکھ روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سپارکو کے زیرانتظام پاکستان کے دور دراز اوردشوار گزار علاقوں میں سیٹلائٹ سسٹم کے تحت معلومات اکٹھی کرنے کے حوالے سے پہلے سے جاری منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال 2017-18ء کے دوران 3ارب27کروڑ99 لاکھ88 ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جس میں ایک ارب روپے کی غیرملکی امداد شامل ہے ۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران لاہور اورکراچی میں ملٹی مشن سیٹلائٹ کے منصوبے کے لئے 22کروڑ12 ہزار روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ آئندہ مالی سال کے دوران مکمل کرلیا جائے گا جس کیلئے تمام تر اخراجات حکومت خود برداشت کرے گی۔ h-mrt/mhs/jav/mik/msb/zri 1624