چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو راولپنڈی کی کارروائی، مختلف علاقوں سے 28بچوں کو طویل میں لے لیا

جمعہ 26 مئی 2017 17:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو راولپنڈی کی ریسکیو آپریشن ٹیم نے ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو علی عابد نقوی کی سربراہی میں گزشتہ روز راولپنڈی شہر میں گرینڈریسکیو آپریشن کے دوران مختلف علاقوں مریڑ چوک، ڈبل روڈ، شمس آباد ،ریلوے روڈ، سکیم 3،کمرشل مارکیٹ، مری روڈ، صدر بازار، پیر ودھائی ، صدیقی چوک ، چکلالہ ائرپورٹ،6 روڈ او ر فیض آباد سے 28بھکاری، لاوارث، گندگی سے کاغذ و کچرا چننے والے اور گھر سے بھاگ کر آوارہ گردی کرنے والے بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔

جن میں 21بچے اور7بچیاں شامل ہیں۔گرینڈ ریسکیو آپریشن ٹیم میں سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز، ریسکیو 1122 اور سٹی ٹریفک پولیس کے سکواڈ نے بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جن 28 بچوںکو حفاظتی تحویل میںلیا گیا ان میںجنید ولد رشید، گل محمد ولد عبدالرحمان،محمد دیدار ولد سعید منان،عمر گل ولد صدیق، رحیم شاہ ولد کابل خاں،کامران ولد غنی، یوسف ولد ترل علی،بلال ولد سہیل،عمران ولد علی شبہر، ہدائت اللہ ولد علی شبیر،بشیر ولد نسیم گل، حسنین عابد ولد عابد محمود،علی حسن ولد حق نواز، یاسر علی ولد محمد جاوید، سبحان صدیقی ولد موسی، جواد ولد اکرم، و قاص ولد بکھا، قاسم ولد محمد منشاء، محمد ولد آصف، عارف ولد میوال اشرف، حسن علی ولد کرم دین، فضا دختر حق نواز، آبینیہ دختر میجر، رضوانہ دختر مثل، سکینہ دختر نغمہ دختر ندیم، صبا دختر عابد محمود اور فاطمہ دختر عابد محمود شامل ہیں ۔

اب بھی چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر بیورو راولپنڈی میں 80بچے موجود ہیں جن کو مکمل تحفظ ،رہائش ،خوراک ولباس،تعلیم و ہنر،دینی تعلیم،نفسیاتی،طبی اور تفریحی سہولیات بہم پہنچائی جا رہی ہیں۔