کسانوں پرتشددہوا،واقعے پرایوان سے واک آؤٹ کرینگے،اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 مئی 2017 16:57

کسانوں پرتشددہوا،واقعے پرایوان سے واک آؤٹ کرینگے،اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26مئی2017ء) :اپوزیشن لیڈرسید خورشیدشاہ نے کہاہے کہ تالی بجانے اور شورمچانے سے بجٹ متاثرنہیں کرناچاہتا،آج کے واقعہ پربات کرناچاہتاہوں۔انہوں نے بجٹ تقریرسے قبل ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں پرتشددہواخاموش نہیں رہ سکتے۔کسان اسلام آبادمیں ریڈزون سے باہراحتجاج کررہے ہیں لیکن ان پرتشددکیاگیا۔

(جاری ہے)

وہ آپ سے ملک کیلئے مانگ رہے ہیں۔وہ یہ مانگنے نہیں آئے تھے کہ آپ ان پرتشددکریں،آنسوگیس اور لاٹھیاں ماریں۔کسانوں کاملکی معیشت میں بڑاکردارہے۔کسان حکومت سے اپناحق مانگ رہے ہیں۔ہم اس واقعے پرواک آؤٹ کرینگے۔اسپیکرنے کہاکہ شاہ صاحب غلط روایت پڑ جائیگی۔لیکن وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے وزیراعظم سے اجازت لیکراپوزیشن لیڈرکوبات کرنے کی اجازت دی۔

متعلقہ عنوان :