ساہیوال ،انسداد دہشت گردی کورٹ نے بھارتی سرحد عبور کرنیوالے دو سمگلروں کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

جمعہ 26 مئی 2017 16:50

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) سپیشل جج انسداد دہشت گردی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے بھارتی بارڈر کراس کرکے پاکستان میں داخل ہونیوالے دو سمگلروں غلام احمد وٹو اور سید عامر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور عدالت نے حکم دیا کہ دونوں ملزموں کو 9جون کو عدالت میں پیش کیا جائے ۔ ان دو سمگلروں کا ایک ساتھی مظہر وٹو رینجر ز سے سرحد عبور کرتے ہوئے مقابلہ میں مارا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 30جولائی 2016کو فقیریا سرحدی چوکی کے قریب تین سمگلر بھارتی شراب اور دیگر سامان بھارتی پر فیوم وغیرہ سمگل کرکے پاکستان میں داخل ہو رہے تھے کہ ستلج رینجرز ونگ سے گولیوں کے تبادلہ میں ایک سمگلر مظہر وٹو مارا گیا جبکہ غلام احمد وٹو اور عامر شاہ پکڑے گئے دونوں سمگلروں کے قبضہ سے 72بوتلیں انڈین شراب ، بھارتی پرفیوم اور دیگر سمگل شدہ اشیا ء برآمد کر لیں اور ملزموں کے قبضہ سے ایک 9ایم ایم پسٹل بھی برآمد کر لیا اور پولیس تھانہ منڈی احمد آباد نے رینجرز کے ایک افیسر محمد اقبال کی رپورٹ پر سمگلروں کے خلاف 353-324ت پ 178-92-83-8-1-52-55اور4انٹری کنٹرول پاکستان ایکٹ 1952کے تحت 156کسٹم ایکٹ اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ مقدمہ درج کرکے سمگلروں کی تفتیش کی اور آج جوڈیشل ریمانڈ پر عدالت کے حکم پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :