وزیر داخلہ سندھ نے گلشن معمار تھانے میں چار بھائیوں کے خلاف درج مقدمے کا نوٹس لے لیا

جمعہ 26 مئی 2017 16:50

وزیر داخلہ سندھ نے گلشن معمار تھانے میں چار بھائیوں کے خلاف درج مقدمے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے گلشن معمار تھانے میں چار بھائیوں کے خلاف درج مقدمے کا نوٹس لے لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کراچی کو پولیس اسٹیٹ نہیں بنیں دیں گے، شہریوں کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ویسٹ واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، پولیس اہلکار کا غلط ساتھ دینے پر ایس ایچ او گلشن معمار کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :