کراچی، مختلف کارروائیوں میں 5ملزمان گرفتار، آوان بم برآمد

ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا ،سرجانی اور بلدیہ سے دو افراد کی لاشیں ملیں

جمعہ 26 مئی 2017 16:49

کراچی، مختلف کارروائیوں میں 5ملزمان گرفتار، آوان بم برآمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ مختلف کارروائیوں میں منشیات فروش سمیت پانچ ملزمان پکڑے گئے۔ ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص زخمی ہو گیا جبکہ سرجانی اور بلدیہ سے دو افراد کی لاشیں ملیں۔ایس پی اورنگی کے مطابق منگھوپیر پولیس نے سابق فوجی جوان کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم غلام مصطفی کو زیرحراست ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے منگھوپیر جام چاکرو میں چند روز قبل سابقہ فوجی ظفر کو قتل کیا تھا۔ سٹی کورٹ پولیس کے اے ایس آئی عارف شاہ نے سٹی کورٹ لاک اپ کے ہیڈ کانسٹیبل جانسن ڈین اوراس کے کارندے شہر یار عرف شیری کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان قیدیوں کو چرس اور ہیروئن فروخت کرتے تھے۔پیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت جبکہ عیدگاہ پولیس نے چھاپہ مار کر منشیات فروش میاں داد کوگرفتار کرکے دس کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ کورنگی چکرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ سرجانی ٹان کے علاقے خدا کی بستی سے پانچ روز پرانی اور بلدیہ چانڈیو چوک سے سعید نامی کی شخص کی لاش ملی۔

متعلقہ عنوان :