یونان سے 33 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ ، امیگریشن حکام نے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا

ْ33پاکستانی غیر قانونی راستے سے یونان پہنچے تھے ،یورپ جانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا

جمعہ 26 مئی 2017 16:49

یونان سے 33 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ ، امیگریشن حکام نے گرفتار کر کے جیل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) یونان سے 33 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا ، امیگریشن حکام نے گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 33پاکستانی غیر قانونی راستے سے یونان پہنچے تھے اور یورپ جانے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ گزشتہ روز یونان سے تمام پاکستانیوںکو ڈی پورٹ کر کے گلف ایئر کی پرواز 764کے ذریعے واپس بھجوایا گیا ۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے تمام افراد کو گرفتار کر کے قیدیوں کی وین کے ذریعے جیل منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :