انتہا پسندوں کو تعلیم سے ہی شکست دی جاسکتی ہے،بلاول بھٹوزرداری

پاکستان کو اس وقت انتہا پسندی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی کا سندھ مدرسة الاسلام میں خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 16:49

انتہا پسندوں کو تعلیم سے ہی شکست دی جاسکتی ہے،بلاول بھٹوزرداری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسلام ہمیں امن و محبت کا پیغام دیتا ہے۔ بقائے باہمی کے اصول کے مطابق تمام مذاہب کا احترام لازم ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو سندھ مدرسة الاسلام یونیورسٹی میں اساتذہ اور طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ تبدیلی کے لیے علم موثر ہتھیار ہے۔

ہم انتہا پسند سوچ کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام ہمیں امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت انتہا پسندی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔ بقائے باہمی کے اصولوں کے مطابق تمام مذاہب کا احترام لازم ہے۔ اساتذہ کو بلا تخصیص نوجوانوں کی کردار سازی میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔اس موقع پر وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی طلبا سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن اور پیار کا درس دیتا ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے انتہا پسندوں کو للکارا۔ تعلیم سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :