پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کے سینئر رہنمائوں ، سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ضلع اور سٹی تنظیموں کیلئے کی جانیوالی نامزدگیوں کو مسترد کر دیا

پارٹی قیادت ضلع کے سینئر رہنمائوں ،بانی کارکنوں کو اعتماد میں لیکر مشاورت سے نئی نامزدگیاں کرے ورنہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ‘ گفتگو

جمعہ 26 مئی 2017 16:48

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شیخوپورہ کے سینئر رہنمائوں ، سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سابق پارٹی ونگز کے عہدیداروں نے پارٹی کی قیادت کی طرف سے ضلع اور سٹی تنظیموں کیلئے کی جانیوالی نامزدگیوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی قیادت ضلع کے سینئر رہنمائوں اور بانی کارکنوں کو اعتماد میں لیکر مشاورت سے نئی نامزدگیاں کریں وگرنہ ہم پارٹی کے اندر رہتے ہوئے اپنا احتجاج جاری رکھیں گئے ، صوبائی قیادت نے ذاتی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر جو نامزدگیاں کی ہے اُس سے پارٹی کو نقصان ہوا ہے ان خیالات کا اظہار سابق سینئر صوبائی وزیر ملک مشتاق احمدا عوان ، سابق ایم پی اے چوہدری محمد جاوید بھٹی ،سابق تحصیل صدر و پارٹی ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد لطیف احسن پنوں ،سابق نائب ضلع ناظم میاں لیاقت علی، سابق صدور ڈسٹرکٹ بار چوہدری امیر افضل خاں، چوہدری انور سعید ،ملک اشتیاق اعوان ،رانا محمد اقبال ایڈوکیٹ ،مرزا افضل بیگ ،سید شفقت مشتاق حسین شاہ ،عبدالحکیم عابد ایڈوکیٹ ،سابق صدر لائرز ونگ چوہدری عبدالرحمن ،سابق صدرلیبر ونگ محمد ارشد نیازی ،سید قاسم ظفر نقوی، محمد اشفاق انجم ،نے یہاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ان رہنمائوں نے کہا کہ پارٹی قیادت نے ڈیرھ سال کے بعد ضلع اور سٹی تنظیموں کہ صدور اور جنرل سیکٹریز کی جو نامزدگی کی ہے اُس سے پارٹی کے بانی اور دیرینہ کارکنوں میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑگئی ہے کیونکہ یہ فیصلے میرٹ پر نہیں کیے گئے اس لیے ہم انکو مسترد کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر صوبائی جنرل سیکرٹیری اور مرکزی سیکرٹیری ،اطلاعات نے پارٹی قیادت کو حقائق سے آگاہ کرنے کی بجائے اُن کو چھپایا ہے جوکہ پارٹی ورکرز کے ساتھ بہت بڑی زیادتی اور نا انصافی ہے اب ہم ورکرز اتحاد کے نام سے پارٹی کے اندر رہ کر پارٹی کو مفاد پرست ٹولے سے نجات دلانے کیلئے اپنی جدوجہد رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :