ٹریژیزاینڈ اکاونٹس سروسزایسوسی ایشن شیخوپورہ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

جمعہ 26 مئی 2017 16:48

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) ٹریژیزاینڈ اکاونٹس سروسزایسوسی ایشن شیخوپورہ کے ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال ساتویں روز بھی جاری ،دفتر میں کام نہ ہونے سے سائل مشکلات کاشکار رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹریژیزاینڈ اکاونٹس سروسزایسوسی ایشن شیخوپورہ کے ملازمین نے مکمل طور پر قلم چھوڑ ہڑتال جاری تمام ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں مکمل بائیکاٹ کیا اور بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کرپرامن احتجاج کیااور دھرنا بھی اس موقع پر صدر حاجی منیر خان نے کہا کہ ہمارے پنجاب حکومت سے مطالبہ ہے کہ کلرک گریجویٹ ہیں مگر ان کے ان کے سکیل کی اپ گریڈیشن اور 20فیصد ٹریژیری الاؤنس اور تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں ۔