مختلف سیکٹرز کی10 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے 29 ارب32 کروڑ24لاکھ سے زائد کی منظوری

لاہور میں گریٹر اقبال پارک کی ڈویلپمنٹ (ترمیمی) کیلئے 3 ارب 40 کروڑ 32 لاکھ 42 ہزار روپے کی منظوری دی گئی

جمعہ 26 مئی 2017 16:48

مختلف سیکٹرز کی10 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے 29 ارب32 کروڑ24لاکھ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 72 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی10 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 29 ارب32 کروڑ24لاکھ 31 ہزار روپے کی منظوری دے دی ۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

صوبائی ورکنگ پارٹی کے 72ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی جن10 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں پنجاب ٹورازم برائے اکنامک گروتھ پراجیکٹ کیلئے 5 ارب 77 کروڑ 50 لاکھ روپے، لاہور میں گریٹر اقبال پارک کی ڈویلپمنٹ (ترمیمی) کیلئے 3 ارب 40 کروڑ 32 لاکھ 42 ہزار روپے، ملتان روڈ کے ذریعے لاہور تا ملتان موٹر وے کے ساتھ نئی رابطہ سڑک (ڈیفنس روڈ تا شرقپور جڑانوالہ روڈ) پیکج I- کیلئے 7 ارب 91 کروڑ 14 لاکھ 83 ہزار روپے، ملتان روڈ کے ذریعے لاہور تا ملتان موٹر وے کے ساتھ نئی رابطہ سڑک (شرقپور جڑانوالہ روڈ تا کراچی لاہور موٹر وی) پیکجII- کیلئے 2 ارب 32 کروڑ 5 لاکھ 93 ہزار روپے، جدید توسیعی پروگرام کے تحت کسانوں کو سہولیات کی فراہمی (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 27 کروڑ 71 لاکھ 26 ہزار روپے، ضلع ملتان میں محمد نواز شریف ایگریکلچر یونیورسٹی کا قیام(فیز II، ترمیمی) کیلئے 1 ارب 51 کروڑ 18 لاکھ 57 ہزار روپے، منڈی بہائو الدین میں ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی تعمیر (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 15 کروڑ 64 لاکھ 96 ہزار روپے، ضلع نارووال میں 125 سے لے کر 300 بستروں پر مشتمل ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن (ترمیمی) کیلئے 46 کروڑ 84 لاکھ 87 ہزار روپے، ضلع رحیم یار خان میں دلاس کینال کے مقام پر فلڈ بند (RD458 تا RD465) کیلئے چیکنگ ایروسیئن (Checking Erosion) کیلئے 14 کروڑ 32 لاکھ 60 ہزار روپے اور لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ (ملحقہ تعمیراتی کام اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی) (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 35 کروڑ 48 لاکھ 87 ہزار روپے شامل ہیں۔