ساہیوال پاور پلانٹ قلیل ترین مدت میں تعمیر ہونے والادنیا کا پہلا پراجیکٹ ہے‘امانت اللہ شادی خیل

ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبہ نے ریکارڈ مدت میں تکمیل کے حوالے سے چین کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے‘ صوبائی وزیر

جمعہ 26 مئی 2017 16:48

ساہیوال پاور پلانٹ قلیل ترین مدت میں تعمیر ہونے والادنیا کا پہلا پراجیکٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈاامانت اللہ شادی خیل نے ساہیوال پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر قیادت پنجاب حکومت توانائی کے حصول کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ساہیوال پاور پلانٹ کے افتتاح کے باعث آج پاکستان کی تاریخ میں ایک سنہرا باب رقم ہونے جا رہا ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے کول پراجیکٹ اور سی پیک کے پہلے پاورپراجیکٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ساہیوال پاور پراجیکٹ کو تاریخی حیثیت دینے میں ایک تیسرا منفرد اعزاز بھی شامل ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ پراجیکٹ اپنی نوعیت کے پراجیکٹس میں قلیل ترین مدت میں تعمیر ہونے والادنیا کا پہلا پراجیکٹ ہے۔ساہیوال میں قائم ہونے والے 1320میگا واٹ کی گنجائش کے حامل اس پراجیکٹ میں 660میگا واٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا ہے اور امید ہے کہ ایک ماہ بعد اس پراجیکٹ سے دوسرے مرحلے کے 660میگا واٹ کی فراہمی بھی شروع ہو جائے گی اور اس طرح اس پراجیکٹ کے ذریعے نیشنل گرڈ میں 1320میگا واٹ اضافی بجلی شامل ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اس طرح پنجاب بھر کے مختلف شعبوں کیلئے وافر بجلی دستیاب ہوگی۔ انہو ںنے کہا کہ 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاور پلانٹ منصوبہ نے ریکارڈ مدت میں تکمیل کے حوالے سے چین کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :