ْشہباز سپیڈ کی بات دراصل پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا اعزاز ہے‘ملک تنویر اسلم اعوان

جمعہ 26 مئی 2017 16:48

ْشہباز سپیڈ کی بات دراصل پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا اعزاز ہے‘ملک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہچین کے تعاون سے پنجاب بلکہ پورے پاکستان میں توانائی سمیت کئی منصوبو ں کا آغاز ہوکر اُن پر خاطر خواہ کام ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی کے باعث گذشتہ چار برس کے دوران بجلی کے کئی منصوبوں کا آغاز کیا گیااور وہ منصوبے زیر تکمیل ہیں یا مکمل ہو چکے ہیں ، اُن کی تعداد اور پیداواری استعدادگذشتہ 70برس کے دوران لگنے والے مجموعی منصوبوں سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ 1320میگا واٹ کے علاوہ بھکی گیس پاور پلانٹ اپنا کام پہلے سے شروع کرچکا ہے جہاں سے 717میگا واٹ بجلی حاصل ہورہی ہے ۔ اسی طرح انشاء اللہ پنجاب کے علاقوں جھنگ،شیخوپورہ اور بلوکی میں لگنے والے 3600میگا واٹ کے گیس پاور پراجیکٹ بھی اسی سال مکمل ہوجائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے توانائی کے منصوبوں میںشہباز سپیڈ کی بات دراصل پنجاب کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا اعزاز ہے۔

متعلقہ عنوان :