شیخوپورہ میں زیر تعمیر خانپور ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے ٹھیکیداروں ،مزدوروں کا ادائیگیاں روکنے کیخلاف بینڈ باجے کے ساتھ احتجاج

کمپنی نے سب کنڈیکٹرز ٹرانسپورٹرز ،مزدوروں کی 8کڑور روپے سے زائد کی رقم کی ادائیگیاں روک لیں ، شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ‘ مظاہرین

جمعہ 26 مئی 2017 16:46

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) شیخوپورہ میں زیر تعمیر خانپور ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کے ٹھیکیداروں اور مزدوروں نے 8کروڑ وپے کی ادائیگیاں روکنے کے خلاف بینڈ باجے کے ساتھ احتجاج کیا ۔ شیخوپورہ کہ علاقہ خانپور میں خانپور ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے متاثرین نے نہر کے کنارے ٹینٹ لگا کر دھرنا دیا اور بینڈ باجے کی دھن میں شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت پنجاب اور کمپنی کے خلاف نعرے بازی کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے بتایا کہ پن بجلی گھر تعمیر کرنے والی کمپنی نے سب کنڈیکٹرز ٹرانسپورٹرز اور سینکڑوں مزدوروں کی 8کڑور روپے سے زائد کی رقم کی ادائیگیاں روک لی ہے جس کی وجہ سے وہ شدید پریشانی میں مبتلا ہو چکے ہیں ۔حکومت پنجاب اور تعمیرراتی کمپنی نے انہیں شٹل بنا کر رکھا ہے کہی بھی شنوائی نہیں ہو رہی جس کی وجہ سے انہیں مجبوراً احتجاج کرنا پڑرہا ہے اور اگر اب ابھی کسی نے انہیں انصاف دلاتے ہوئے ان کی ادائیگیاں نہ کروائیں تو وہ تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے۔متعدد مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران نہر سے کودنے کی کوشش کی جس سے پولیس نے نا کام بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :