ہری پور ،ْمزدور سالار گاہ کرشن مارکیٹ میں ٹرک لوڈ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق

جمعہ 26 مئی 2017 16:46

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) خانپور شہر کے محلہ اسلام نگر کا رہائشی مزدور سالار گاہ کرشن مارکیٹ میں ٹرک لوڈ کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا،، نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ اسلام نگر خانپور کا رہائشی ارشد ولد ریاست نامی شخص نواحی سالار گاہ احاطہ کرش مارکیٹ میں ٹرک پر لوڈ ہونے والی بجری ہموار کر رہا تھا کہ اچانک اوپر سے گذرنے والی بجلی کی 11 ہزار کے وی کی ٹرانسمیشن لائن سے ٹکرا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بدقسمت ارشد جونہی بجلی کی لائن سے ٹکرایا تو دھماکہ سے آگ بھڑک اٹھی جس سے وہ بری طرح جھلس گیا تاہم بعد ازاں ہسپتال لے جاتے ہوئے وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :