جے آئی ٹی ارکان پر تحفظات ،ْ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی درخواست پر سماعت 29مئی کو ہوگی

جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر سماعت کریگا

جمعہ 26 مئی 2017 16:46

جے آئی ٹی ارکان پر تحفظات ،ْ وزیر اعظم کے صاحبزادے حسین نواز کی درخواست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) پاناما لیکس کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی ارکان پر تحفظات کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی درخواست پر 29مئی کو سماعت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے نیا روسٹر جاری ہو گیاحسین نواز کی جانب سے جے آئی ٹی پر اعتراض کی درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کر لیا گیا ہے ۔جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ درخواست پر سماعت کریگا ۔سپریم کورٹ کی جانب سے حسین نواز کی درخواست پر اٹارنی جنرل آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :