Live Updates

راولپنڈی ،ْ پی آئی اے سے ہیروئن بر آمدگی معاملہ ،ْ سکیورٹی ایجنسی نے وزیراعظم اور حکومت کیخلاف سازش قرار ددیا

فلائٹ پر وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے بھی سفر کرنا تھا

جمعہ 26 مئی 2017 16:46

راولپنڈی ،ْ پی آئی اے سے ہیروئن بر آمدگی معاملہ ،ْ سکیورٹی ایجنسی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی ای) کی پرواز سے برآمد ہونے والی ہیروئن کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی سیکیورٹی ایجنسی نے ان واقعات کو وزیراعظم نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف ایک سازش قرار دیتے ہوئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو اس معاملے کی بھی تحقیقات کرنے کا مشورہ دے دیا۔

قومی ایئر لائن کے جس طیارے سے ہیروئن برآمد ہوئی ،ْ وہ اکثر اعلیٰ شخصیات کے فضائی سفر کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق لندن جانے والی اس فلائٹ کے مسافروں کی فہرست میں وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا نام بھی شامل تھا ،طیارے کی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف)، ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اور پی آئی اے حکام نے 22 مئی کو تلاشی لی تھی۔

(جاری ہے)

تلاشی کے دوران حکام نے طیارے سے آف وائٹ رنگ کی ہیروئن برآمد کی جو گہرے نیلے رنگ کے تکیے میں چھپائی گئی تھی جس کا مطلب ہے کہ یہ بزنس کلاس کے لوگوں کے استعمال کیلئے تھی۔ذرائع نے بتایا کہ جب مریم نواز اور ان کے شوہر کو اس بات کا علم ہوا کہ جس طیارے میں وہ سفر کرنے والے تھے اس سے منشیات برآمد ہوئی ہے تو وہ ایئر پورٹ سے چلے گئے تاہم انہیں آگاہ کیا گیا کہ ان کا طیارہ روانگی کیلئے تیار ہے تو وہ واپس ایئر پورٹ آگئے۔

ایک سیکیورٹی ماہرکے مطابق اس معاملے کی جلد از جلد تحقیقات مکمل ہونے کرنے ضرورت ہے اور جو کوئی بھی اس سازش میں ملوث ہے اسے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ اگر یہ منشیات برطانیہ میں جہاز کی لینڈنگ کے بعد برآمد ہوتی تو یہ بہت ہی تباہ کن ہو سکتا تھا۔ذرائع کے مطابق اب تک اے این ایف نے پی آئی اے کے 33 اہلکاروں سے پوچھ گچھ کی ہے جن میں سیکیورٹی، کیٹرنگ اور کلیننگ اسٹاف شامل ہے تاہم کئی گھنٹوں تک جاری رہنے والی اس پوچھ گچھ کے بعد بنا کسی الزامات کے مذکورہ افراد کو جانے کی اجازت دے دی گئی لیکن انہیںبتایا گیا تھا کہ ضرورت پڑنے پر انہیں دوبارہ بلایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر منشیات کی برآمدگی کے سلسلے میں پوچھ گچھ کیلئے اے ایس ایف، کسٹمز اور دوسرے محکموں کو 22 مئی کو ڈیوٹی پر مامور اپنے اہلکاروں کے نام فراہم کرنے کیلئے خطوط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ایک اور پیش رفت کے مطابق اے این ایف کی ایک خصوصی ٹیم کراچی سے اسلام آباد پہنچی ،ْجہاں پر وہ ہیتھرو ایئر پورٹ اور اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہونے والے واقعات کے درمیان ممکنہ رابطوں کی تحقیقات کرے گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات