Live Updates

سیاسی رہنمائوں کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کسانوں پرپولیس کے تشدد کی مذمت

اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنے والے کسانوں پر تشدد آمرانہ سوچ کا مظہرہے ،ْخورشید شاہ ،ْ شاہ محمود قریشی ،ْ عمران خان ،ْ آصف علی زر داری او بلاول بھٹو زر داری کا بیان

جمعہ 26 مئی 2017 16:46

سیاسی رہنمائوں کی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کسانوں پرپولیس کے تشدد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) سیاسی رہنمائوں نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کسانوں پرپولیس کے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پر نکلنے والے کسانوں پر تشدد آمرانہ سوچ کا مظہرہے ۔اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں کسانوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ لاٹھیاں کسانوں کو نہیں مجھے پڑی ہیں،کسانوں کا درد اپنے بدن پر محسوس کر رہا ہوں۔خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ذہنوں سے اب تک آمریت نہیں گئی ،ْ ن لیگ سے حقوق مانگنا ضیاء الحق سے حق مانگنے کے مترادف ہے، مظاہرین پر لاٹھی چارج کسی کی ناک کے نیچے ہوا ہے۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دورمیں لوگوں کواکسا کر احتجاج کروائے گئے لیکن ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا کیونکہ ہم دوہرا معیار نہیں رکھتے۔

کسانوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں، کسانوں کا اسلام آباد میں گرنے والا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ حکومت کی نظرمیں کسانوں، مزدوروں اور محنت کشوں کی کوئی اہمیت نہیں، اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پرنکلنے والے کسانوں پرتشدد آمرانہ سوچ کا مظہرہے ،ْطاقت آزمانے کی بجائے حکومت کسانوں کو ان کے حقوق دے۔

سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی انتہائی قدم اٹھانے پرمجبورنہ کیا جائے۔انہوں نے کسانوں پرتشدد کے خلاف پارلیمنٹ میں احتجاج کرنے کی ہدایت بھی کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد پولیس کے تشدد کو آمرانہ اقدام قرار دے دیتے ہئے کہا کہ کسان تباہ ہو گئے ہیں، حقوق کیلئے احتجاج کرنے والوں پر تشدد جمہوری رویہ نہیں۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ کسانوں کے ساتھ ہیں، منتخب پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرنا کسانوں کو بنیادی جمہوری حق ہے ۔انہوںنے کہاکہ احتجاج کرنے والے کسانوں پر شیلنگ اور لاٹھی چارج نواز حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا حصہ ہے۔انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کو تو احتجاج کے ساتھ تحفظ فراہم کیا جاتا اور کسانوں پر تشدد ۔

انہوںنے کہا کہ وزیرداخلہ بتائین کہ وفاقی دارالحکومت میں کالعدم تنظیموں کو احتجاج کی اجازت ہے ،ْکسانوں کو کیوں نہیں۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ چودھری نثار نے ایک بار پھر آمریت کی پیداوار ہونے کا ثبوت دے دیا ۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے دور میں کسان خوشحال ہوا تھا، نواز شریف نے کاشتکاروں سے خوشیاں تک چھین لیں۔انہوںنے کہاکہ باردانے کے لئے کسانوں کا اسلام آباد میں احتجاج کرنا حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کا ثبوت ہے۔ بلاول بھٹوزر داری نے کہاکہ پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پہلے کی طرح کسانوں کو ان کے حقوق دیگی۔بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ زرعی معیشت کو پیپلز پارٹی نے ہی سہارا دیا آئندہ بھی تباہ حال زرعی شعبے کو مستحکم کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات