Live Updates

عمران خان کارمضان المبارک کے بعدملک بھرمیں انتخابی مہم چلانے کااعلان

خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کلین سوئپ کرےگی،خیبرپختونخواہ میں 4سالوں میں پی ٹی آئی کاووٹ بینک بڑھاہے،چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 26 مئی 2017 16:18

عمران خان کارمضان المبارک کے بعدملک بھرمیں انتخابی مہم چلانے کااعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔26مئی2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رمضان المبارک کے بعدملک بھرمیں انتخابی مہم چلانے کااعلان کردیا۔انہوں نے کہا کہخیبرپختونخواہ میں 4سالوں میں پی ٹی آئی کاووٹ بینک بڑھاہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کلین سوئپ کرے گی۔انہوں نے آج یہاں پارٹی کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے گونوازگوکانعرہ لگوادیا۔گونوازگوقومی نعرہ بن چکاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ سے شروع ہونیوالاانقلاب پورے ملک میں پھیل جائے گا۔آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات