بھارتی پولیس کا ہریانہ سے مشتبہ پاکستانی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعہ 26 مئی 2017 16:41

بھارتی پولیس کا ہریانہ سے مشتبہ پاکستانی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
چندھی گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) بھارتی پولیس نے ہریانہ سے مشتبہ پاکستانی کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری بھارت میں 2013سے راس راج کے نام سے رہائش پذیر تھا جو پاکستان میں لاڑکانہ ہندو کالونی کا رہنے والا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم کے پاس بھارتی شناخت کا ثبوت بھی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس سے ایک پاکستانی پاسپورٹ بھی ملا ہے جس پراسکا نام راجہ درج ہے اور اسکے پاسپورٹ پر بھارت کا ویزہ لگا ہوا ہے جس کی معیاد 33دن ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :