مواصلات ڈویژن کیلئے ترقیاتی بجٹ 333.38 ارب مختص کرنے کی تجویز

جمعہ 26 مئی 2017 16:41

مواصلات ڈویژن کیلئے ترقیاتی بجٹ 333.38 ارب مختص کرنے کی تجویز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18کیلئے مواصلات ڈویژن کیلئے ترقیاتی بجٹ 333.38 ارب مختص کرنے کی تجویز دی ہے ۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق مواصلات ڈویژن کی جاری سکیموں کیلئے 13.3ارب ،8 نئی سکیموں کیلئے 357ملین مختص کرنے کی تجویز دی ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 30ارب 50کروڑ جبکہ 13نئی سکیموں کیلئے 14.7ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا کل تجارتی بجٹ32ارب مختص کرنے کی تجویز جبکہ مواصلات ڈویژن کا کل بجٹ 33.33ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :