وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 10ارب 38کروڑ روپے مختص

وزارت ہائوسنگ کے 34جاری منصوبوں کے لئے 10ارب 16کروڑ ،8نئے منصوبوں کے لئے 22کروڑ روپے رکھے گئے

جمعہ 26 مئی 2017 16:41

وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 10ارب 38کروڑ روپے مختص
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 10ارب 38کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں‘وزارت ہائوسنگ کے 34جاری منصوبوں کے لئے 10ارب 16کروڑ اور 8نئے منصوبوں کے لئے 22کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2017-18کے پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت ہائوسنگ کے جاری منصوبوں جن میں ڈی آئی خان میں انٹیلی جنس بیورو کے افسران کی رہائش کے لئے 9.88ملین‘ پشاور میں آڈٹ کمپلیکس کے قیام کے لئے 75.94ملین‘ آئی بی اکیڈمی اسلام آباد میں رہائشی سہولیات کے لئے 40.60ملین‘ فیڈرل لاجز ٹو پشاور کے لئے 11.42 ملین رکھے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت ہائوسنگ کے نئے منصوبوں میں جن میں لاہور میں نیب کمپلیکس کے لئے 47.25ملین‘ اسلام آباد میں چائلڈ ڈے کیئر سنٹر کے قیام کے لئے 5.68ملین‘ منسٹرز انکلیو کی بائونڈری وال کی تعمیر کے لئے 30ملین‘ لاہور میں چمبا ہائوس مرمت و بحالی کے لئے 32.75ملین روپے رکھے گئے ہیں۔