وفاقی بجٹ ، پلاننگ ڈویژن کے لئے 16.7ارب کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز

جمعہ 26 مئی 2017 16:38

وفاقی بجٹ ، پلاننگ ڈویژن کے لئے 16.7ارب کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) حکومت نے مالی سال 2017-18کے لئے پلاننگ ڈویژن کے لئے 16.7ارب کا ترقیاتی بجٹ (پی ایس ڈی پی) مختص کرنے کی تجویز دی ہے ،21جاری ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2818ملین جبکہ11نئے منصوبوں کیلئے 4502ملین مختص کرنے کی تجویز دی ۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کے ریسرچ ورکشاپس اورفزیبلیٹی سٹڈیز کیلئے 500ملین جبکہ دیگر اہم منصوبوں کیلئے 9478ملین مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔نئے منصوبوں میں سی پیک انسٹیٹیوٹ گوادر کیلئے 500 ملین ، پاکستان اربن اسلامک سینٹر کیلئے 30ملین ،پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس کی زمین کے حصول کیلئے 2 ہزار ملین مختص کرنے کی تجویز دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :