وزیر اعظم کی زیر صدار ت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ریاض حسین پیزادہ کی شرکت

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق مستعفی وفاقی وزیر سے کافی دیر تک معاملات کو بہتر بنانے کے امور پر بات چیت کرتے رہے

جمعہ 26 مئی 2017 16:38

وزیر اعظم کی زیر صدار ت پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ریاض حسین پیزادہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدار ت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مستعفی وفاقی وزیر ریاض حسین پیزادہ بھی شریک ہوئے اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ان سے کافی دیر تک معاملات کو بہتر بنانے کے امور پر بات چیت کرتے رہے۔ ذرائع نے ’’آئی این پی‘‘ کو بتایا کہ بین الصوبائی رابطہ کے مستعفی وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

وہ وزراء کے لئے مختص نشستوں پر بیٹھنے کی بجائے پچھلی نشستوں پر جا کر بیٹھ گئے نہ تو انہوں نے تقریر نہیں کی اور خاموشی سے بیٹھ کر وزیر اعظم کا خطاب اور بجٹ پر وزیر خزانہ کی بریفنگ سنتے رہے۔ بعد ازاں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق ریاض حسین پیرزادہ سے بات چیت کرتے رہے اور ان کے اور وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے امور پر بات چیت کرتے رہے۔ واضح رہے کہ ریاض حسین پیرزادہ نے ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر گنجیرا کو مبینہ کرپشن کے الزامات پر معطل کرنے پر وزارت سے استعفیٰ دیدیا تھا اور اپنے بیانات میں فواد حسن فواد کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔