Live Updates

وزیر اعظم کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میںپیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پرشدید تنقید

ارکان پارلیمنٹ الیکشن کی تیاری کریں ‘ بجلی کی قیمت مزید کم کی جائے گی، کسانوں کو کم شرح سود پر قرضے دئیے جائیں گے ‘ عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی کہ کس نے ترقیاتی کام کئے‘ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا ،کس نے کام نہیں کیا اور رکاوٹیں ڈالیں، بے نظیر بھٹو کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا گیا تھا،2008ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو جو مینڈیٹ ملا ہم نہ صرف اسے تسلیم کیا ، پیپلز پارٹی کی آئینی مدت کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی، پیپلز پارٹی ہمارے مینڈیٹ کا احترام کرنے کی بجائے رکاوٹیں ڈال رہی ہے،میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی کر رہی ہے وزیر اعظم نواز شریف کامسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

جمعہ 26 مئی 2017 16:38

وزیر اعظم کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میںپیپلز پارٹی اور تحریک ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ‘ ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ الیکشن کی تیاری کریں ‘ بجلی کی قیمت مزید کم کی جائے گی جبکہ کسانوں کو کم شرح سود پر قرضے دئیے جائیں گے ‘ عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی کہ کس نے ترقیاتی کام کئے‘ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا اور کس نے کام نہیں کیا اور رکاوٹیں ڈالیں۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے ساتھ میثاق جمہوریت کیا گیا تھا اور 2008ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کو جو مینڈیٹ ملا ہم نہ صرف اسے تسلیم کیا بلکہ پیپلز پارٹی کی آئینی مدت کی تکمیل میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی لیکن اب پیپلز پارٹی ہمارے مینڈیٹ کا احترام کرنے کی بجائے رکاوٹیں ڈال رہی ہے اور میثاق جمہوریت کی خلاف ورزی بھی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1973ء میں شریف فیملی کسی حکومت کا حصہ نہیں تھی ہم اس وقت سے لے کر اب تک کا سارا حساب دے رہے ہیں ہمارے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اب ایک شخص کو اپنا حساب دینا پڑا تو وہ دوسرے سہارے ڈھونڈ رہا ہے۔ وزیر اعظم نے واضح کیا کہ حکومت نے ملک میں ترقیاتی کام بڑے پیمانے پر کئے اور سی پیک منصوبے کے تحت چاروں صوبوں کے علاوہ گلگت اور آزاد کشمیر میں بھی منصوبے جاری ہیں۔

بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ گزشتہ روز ہی ساہیوال میں کوئلے سے بجلی کے منصوبے کے پہلے فیز نے کام شروع کر دیا ہے جس سے 660 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں آ گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی کی قیمتیں کم کی گئی ہیں اور آئندہ آنے والے دنوں میں اس میں مزید کمی کی جائے گی۔ اوکاڑہ سے رکن قومی اسمبلی رائو اجمل کی تجاویز کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ کسانوں کو پہلے ہی پیکج دئیے گئے ہیں ۔ کھاد کی قیمت کم کی گئی ہے‘ چھوٹے کسانوں کیلئے قرضوں کا حصول آسان بنایا جائے گا اور شرح سود میں بھی کمی کی جائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات