حلقہ این اے 145اوکاڑہ سے سابق ممبر قومی اسمبلی سید گلزار سبطین کی اپنی نااہلی کیخلاف دائر اپیل خارج

سپریم کورٹ سید گلزار سبطین کو مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

جمعہ 26 مئی 2017 16:38

حلقہ این اے 145اوکاڑہ سے سابق ممبر قومی اسمبلی سید گلزار سبطین کی اپنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) سپریم کورٹ نے حلقہ این اے 145اوکاڑہ سے سابق ممبر قومی اسمبلی سید گلزار سبطین کی اپنی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کرتے ہوئے انہیں مناسب فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی دوران سماعت درخواست گزار سید گلزار سبطین کے وکیل دنے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ سید گلزار سبطین کے کاغذات نامزدگی محکمہ انہار کا ڈیفالٹر ہونے کی بنا پر مسترد ہوئے تھے ،اب محکمہ انہار کے تمام واجبات ادا کردیئے گئے ہیں ،میرے موکل کی نااہلی ختم کرنے کا حکم دیا جائے ،واجبات کی ادائیگی کے بعد نااہلی کاجواز نہیں بنتا، عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار سید گلزار سبطین کی نااہلی کیخلاف اپیل خارج کردی اورقرار دیا ہے کہ درخواست گزار آئندہ الیکشن میں متعلقہ فورم سے رجوع کرے یا د رہے کہ سید گلزار سبطین کے 2013کے عام انتخابات میں محکمہ انہار کا ڈیفالٹر ہونے کی بنا پر کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے

متعلقہ عنوان :