بھارتی فضائیہ کے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے لڑاکا طیارے کا ملبہ مل گیا

جمعہ 26 مئی 2017 16:37

بھارتی فضائیہ کے تین روز قبل لاپتہ ہونے والے لڑاکا طیارے کا ملبہ مل ..
گوہائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) بھارتی فضائیہ کے لاپتہ ہونے والے لڑاکا طیارے سخوئی 30کا ملبہ ریاست ارونچل پردیش کے گھنے جنگل سے مل گیا۔یہ طیارہ دو پائلٹ سمیت چین کی سرحد کے قریب لاپتہ ہوگیاتھا۔

(جاری ہے)

بھارتی حکام کے مطابق اس لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے ایک سی ون تھرٹی طیارہ اور اے ایل ایچ ہیلی کاپٹرز کو استعمال میں لایا گیا ۔یہ لاپتہ طیارہ بھارت چین سرحد سی172کلو میٹر دوری پر واقعہ فضائیہ کے تیزپور فضائی اڈے سے دو پائلٹ کے ہمراہ محو پرواز ہواتھا۔یہ طیارہ معمول کی تر بیتی پرواز پر تھا کہ 23مئی کو اس کا ریڈار سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا بلا آخر بھارتی فضائیہ نے 3دن کیتگ و دو کے بعد اس طیارے کا ملبہ تلاش کرلیا۔

متعلقہ عنوان :