اسلام آباد، تعلیمی اداروں کادوران رمضان چھٹی شیڈول جاری

مارننگ شفٹ کے حامل اداروں میں صبح آٹھ سے دن ایک بجے تک تعلیمی سر گر میاں جاری رکھی جائیں گیں ۔جبکہ جمعہ کے دن تعلیمی دورانیہ ایک گھنٹہ کمی کے ساتھ دن بارہ بجے ختم ہو جائے گا

جمعہ 26 مئی 2017 16:36

اسلام آباد، تعلیمی اداروں کادوران رمضان چھٹی شیڈول جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء)وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں کادوران رمضان چھٹی شیڈول جاری کر دیا گیا ۔مارننگ شفٹ کے حامل اداروں میں صبح آٹھ سے دن ایک بجے تک تعلیمی سر گر میاں جاری رکھی جائیں گیں ۔جبکہ جمعہ کے دن تعلیمی دورانیہ ایک گھنٹہ کمی کے ساتھ دن بارہ بجے ختم ہو جائے گا ۔

اس طرح ایوننگ شفٹ کے حامل اداروں میں دن ڈیڑھ بجے سے شام پانچ بجے تک تعلیمی سرگرمیاںجاری رکھی جائیں گیں ۔ایوننگ شفٹ میں جمعہ کو دو بجے سے ساڑھے چار بجے تک صرف ڈھائی گھنٹے پڑھائی ہو گی۔ایریاق ایجوکیشن آفیسر کیلئے صبح آٹھ سے دن دو بجے تک آفس میں موجود رہنے جبکہ جمعہ کو آٹھ سے ایک بجے تک آٖفس ورک ہو گا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی نظامت تعلیمات کی طرف سے رمضان کیلئے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ایف ڈی ای اور اے ای اوز افسران و ملازمین کیلئے صبح آ ٹھ سے دن دو بجے تک جبکہ جمعہ کو دن ایک بجے تک آفسز مین حاضر رہنا ضروری قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح مارننگ شفٹ کے حامل تعلیمی اداروں میں صبح آتھ بجے سے دن ایک بجے تک 5گھنٹے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدائیت جاری کی گئی ہے ۔جبکہ جمعہ کے دن یہ دورانیہ ایک گھنٹہ کم ہو دن بارہ بجے تک رہیں گیں ۔ڈپٹی ڈائریکٹر (اے اینڈ سی )ایف ڈی ای ظفر اقبال یوسف زئی کے دستخطوں سے تمام تعلیمی اداروں کی ایڈمن سیکشنز کے نام جاری اعلامیہ کے مطابق ایوننگ شفٹ کے حامل تعلیمی اداروں میں دوران رمضان تعلیمی دورانیہ ڈیڑھ بجے سے لیکر پانچ بجے تک (ساڑھے تین گھنٹے )پر محیط ہو گا ۔

جبکہ جمعہ کے دن یہی دورانیہ ایک گھنٹہ مزید کم ہو گا ۔واضح رہے وفاقی تعلیمی اداروں میں موقسم گرما کی تعطیلات 5جو ن سے شروع ہو رہی ہیں ۔جس کے سبب ایف ڈی ای کی طرف سے جاری کردہ حالیہ اعلامیہ رمضان کے ابتدائی عشرے پر ہی لاگو ہو سکے گا