بھارتی ریاست بہار میں بس میں آتشزدگی کے باعث ایک بچے سمیت آٹھ افراد ہلاک

جمعہ 26 مئی 2017 16:35

بھارتی ریاست بہار میں بس میں آتشزدگی کے باعث ایک بچے سمیت آٹھ افراد ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) بھارتی ریاست بہار میں بس میں آتشزدگی کے باعث ایک بچے سمیت آٹھ افراد ہلاک جبکہ 16سے زائد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاستی دارالحکومت پٹنہ میں ایک مسافر بس میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں ایک بچے سمیت 8افراد ہلاک جبکہ 16 سے زائد جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کردیاگیا۔آگ لگنے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :