اوڑماڑہ میونسپل کمیٹی نے ڈیزائن والی داڑھیوں پر پابندی عائد کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 26 مئی 2017 16:02

اوڑماڑہ میونسپل کمیٹی نے ڈیزائن والی داڑھیوں پر پابندی عائد کر دی
گوادر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 مئی 2017ء): بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقہ اوڑماڑہ میں داڑھیوں کے ڈیزائنز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع گوادر کے علاقہ اوڑماڑہ کی میونسپل کمیٹی نے رمضان کی آمد سے قبل چیئرمین عامر اقبال کی سربراہی میں ایک اجلاس بلایا۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مقامی رہنما مولوی محمد اٰمین نے ڈیزائن والی داڑھیوں پر اعتراض اُٹھاتے ہوئے کہا کہ ایسی داڑھیاں اسلامی شریعت کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیزائن والی داڑھیاں توہین مذہب کے زمرے میں آتی ہیں جن کا سد باب کیا جانا چاہئیے۔ مقامی رہنما کے اعتراض پر میونسپل چیئرمین نے حجاموں کو اس بات کا پابند کیا کہ وہ داڑھیوں پر ڈیزائن نہ بنائیں، اور حکم دیا کہ اس فیصلے کو آئندہ ہفتے بروز پیر سے نافذ العمل کیا جائے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولوی محمد اٰمین کا کہنا تھا کہ اس اجلاس میں حجاموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جو شخص داڑھی رکھنا چاہے وہ رکھ سکتا ہے اور جو شیو کرنا چاہے وہ کرے لیکن داڑھی کا ڈیزائن بنانے سے گریز کیا جائے۔