ْتحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہی نے کارکنوں کے ہمراہ ہزار خوانی فیڈر پر د ھاوا بول دیا

100دیہاتوں کے بندفیڈرز کو خود اپنے ہاتھوں سے کھول دیا فضل الہی کیحلقے میں70فیصد بجلی چوری ہوتی ہے،حکومت فوری طور پر فضل الہی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی غنڈا گردی کا نوٹس لے، تر جما ن پیسکو

جمعہ 26 مئی 2017 16:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہی نے کارکنوں کے ہمراہ ہزار خوانی فیڈر پر د ھاوا بول دیا اور 100سے زائد دیہا تو ں کے بند فیڈر کو کھول دیا ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایم پی اے فضل الہی کی قیادت میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا احتجاج کے دوران مظاہرین نے ہزار خوانی فیڈر پر دھاوا بول دیا ایم پی اے فضل الہی نے لوڈشیڈنگ سے متاثرہ متعلقہ 100دیہاتوں کیبندفیڈرز کو خود اپنے ہاتھوں سے کھول دیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے ایم پی اے فضل الہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حکومت نے پہلے یقین دہانی کرائی تھی 18 ko سی20گھنٹوں کی بجائے 8سی10گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جائے گی مگر حکومت کی یقین دہانی کے باوجود 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ہزارخوانی فیڈر سے متعلقہ 100دیہاتوں میں لوگوں کا شدید گرمی میں زندگی گزارنہ مشکل ہوگیا ہے گھروں میں پینے کا پانی تک موجود نہیں ہے انہوںنے کہا کہ جبتک حکومت لوڈشیڈنگ میں کمی کی یقین دہانی نہیں کراتی ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

پیسکو کے ترجمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر ایم پی اے فضل الہی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی غنڈا گردی کا نوٹس لے اور فوری طور پر گرفتار کرئے ترجمان کا کہنا تھا کہاایم پی اے فضل الہی کے علاقوں میں70فیصد بجلی چوری ہوتی ہے جب واپڈا کے ملازمین بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو مقامی افراد واپڈا کے ملازمین کو دھمکیاں اور زدکوب کرتے ہیں پولیس اہلکار بھی مدد نہیں کرتے۔

متعلقہ عنوان :