بھارتی پو لیس کا بنگلور سے 3پاکستانیوں کو گرفتا ر کر نے کا دعوی

جمعہ 26 مئی 2017 16:32

بھارتی پو لیس کا  بنگلور سے 3پاکستانیوں کو گرفتا ر کر نے کا دعوی
بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2017ء) بھارت کے شہر بنگلور میں 3پاکستانیوں کو بھارت میں اصل شناخت کے بغیر داخل ہونے اور رہنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیاہے جبکہ ان کے ایک بھارتی سہولت کار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریا ست کر نا ٹک کی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ 3پاکستانی بھارت کے شہر بنگلور کے علاقے کمارسوامی میں اصل شناخت کے بغیر رہ رہے تھے ۔

انہوںنے اپنے جھوٹے نام رکھے ہوئے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ ان 3پاکستانیوں سمیت ایک بھارتی شہری کو بھی حراست میں لیا ہے جو ان کا سہولت کار تھا۔ جبکہ بنگلور پولیس کے کمشنر پروین سود نے کہاہے کہ اس معاملے سے متعلق تفتیش جاری ہے اور سینٹرل ایجنسی کو بھی بھی حکم دیا گیا ہے کہ وہ ان 3پاکستانیوں سے متعلق تمام معلومات کی مکمل چھان بین کرے۔

متعلقہ عنوان :