ہاؤسنگ فنانس کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعہ 26 مئی 2017 16:18

ہاؤسنگ فنانس کے بارے میں آگاہی سیمینار کا انعقاد
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء)سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر اہتمام تمام بینکوں کے اشتراک سے ہاؤسنگ فنانس کے بارے میں آگاہی سیمینار سرگودہا میں منعقد کیاگیا ۔ پروگرام کے مہمان خصوصی میئر کارپوریشن ملک اسلم نوید تھے ۔ پروگرام میں سرگودہا شہر کی سماجی ‘ سیاسی اور ٹاؤن ڈویلپرز سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔ پروگرام کے آغاز میں وقاص کاشف باجوہ ‘ چیف منیجر سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ہاؤسنگ فنانس کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔

ڈاکٹر محمد سلیم ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان نے خصوصی طو رپر کراچی سے اس پروگرام میں شرکت کی اور سٹیٹ بینک کے ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ پروگرام میں میئر کارپوریشن ملک اسلم نوید ‘ مختار مرزا چیئرمین بینکنگ کمیٹی سرگودہا چیمبر آف کامرس ‘راؤ محمد بابر ریجنل بزنس ہیڈ یونائٹیڈ بینک‘ ملک خضر حیات اعوان ‘رانا امداد حسین ریجنل منیجر سرگودہا نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ہاوسنگ فنانس کے سلسلہ میں سٹیٹ بینک کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے بینکوں او رٹاؤن ڈویلپرز کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کادورہ کیا او رتین بہترین بینک جن میںمیزان بینک کو اول ‘نیشنل بینک کو دوسرا جبکہ آئی ٹی ایم کالج کے سٹالز کو تیسرے انعام سے نوازا گیا۔