Live Updates

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کسانوں سے جھوٹی ہمدردی کر کے اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتے ہیں‘ طلال چوہدری

خورشید شاہ ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر کسانوں کی ہمدردی کا ڈھونگ رچا رہے ہیں‘ اگر کسانوں سے ہمدردی تھی تو کسان پیکج میں سندھ اور کے پی کے نے حصہ کیوں نہیں ڈالا ‘ صرف پنجاب نے گندم خریدی ‘ سندھ کا ہاری زرداری کا منہ تک رہا ہے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کاخورشید شاہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار

جمعہ 26 مئی 2017 16:13

پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کسانوں سے جھوٹی ہمدردی کر کے اپنی مردہ سیاست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کسانوں سے جھوٹی ہمدردی کر کے اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتے ہیں‘ خورشید شاہ ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر کسانوں کی ہمدردی کا ڈھونگ رچا رہے ہیں‘ اگر کسانوں سے ہمدردی تھی تو کسان پیکج میں سندھ اور کے پی کے نے حصہ کیوں نہیں ڈالا ‘ صرف پنجاب نے گندم خریدی ‘ سندھ کا ہاری زرداری کا منہ تک رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کسانوں کے مظاہرے پر خورشید شاہ کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹیآئی کسانوں سے جھوٹی ہمدردی کر کے اپنی مردہ سیاست میں جان ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ ٹھنڈے کمرے میں بیٹھ کر کسانوں کی ہمدردی کا ڈھونگ رچا رہے ہیں‘ اگر کسانوں سے ہمدردی تھی تو کسان پیکج میں سندھ اور کے پی کے نے حصہ کیوں نہیں ڈالا ‘ صرف پنجاب نے گندم خریدی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ سندھ کا ہاری زرداری کا منہ تک رہا ہے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات