وزارت دفاعی پیداوار کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 4ارب 46کروڑ 8لاکھ روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 16:13

وزارت دفاعی پیداوار کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 4ارب 46کروڑ 8لاکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وزارت دفاعی پیداوار کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 4ارب 46کروڑ 8لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں ایک جاری منصوبے جس میں شپس کو اٹھانے کے لئے لفٹ اور متعلقہ مشینری کی خریداری‘ کمرشل اور دیگر بحری جہازوں کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے چار ارب 31کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک نئے منصوبہ جس میں کراچی شپ یارڈ میں سہولیات کی اپ گریڈیشن کے لئے پندرہ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔