وفاقی بجٹ ، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3 ارب 4کروڑ روپے مختص

وزارت کے چار جاری منصوبوں کے لئے 664.157ملین ، چھ نئے منصوبوں کے لئے 2ارب 38کروڑ روپے مختص ، کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے 2ارب روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 16:13

وفاقی بجٹ ، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے  ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3 ارب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کے لئے 3 ارب 4کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں‘ وزارت کے چار جاری منصوبوں کے لئے 664.157ملین جبکہ چھ نئے منصوبوں کے لئے 2ارب 38کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں‘ ملک میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے 2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے جاری منصوبوں جن میں نارووال میں سپورٹس کمپلیکس کے قیام کے لئے 495.550ملین‘ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بائیو کیمیکل لیب کے لئے 61.7ملین ‘ قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے 92ملین‘ گلگت ہاکی سٹیڈیم میں نئی آسٹروٹرف کے لئے 15ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے نئے منصوبوں جن میں کراچی میں باکسنگ جمنیزیم کے قیام کے لئے 50ملین‘ کوئٹہ میں باکسنگ جمنیزیم کی تعمیر کے لئے 50ملین‘ چمن میں فٹبال گرائونڈ کی تعمیر کے لئے 25ملین‘ سوات میں آسٹروٹرف کے لئے 55ملین‘ اسلام آباد ‘ فیصل آباد‘ واہ کینٹ‘ پشاور‘ کوئٹہ‘ ایبٹ آباد اور لاہور میں ہاکی سٹیڈیمز میں آسٹروٹرف کے لئے 200ملین‘ ملک میں کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے 2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :