وزارت قومی صحت و ریگولیشن کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54ارب 40کروڑ 14لاکھ 60ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز

وزارت قومی صحت کے وزیر اعظم قومی صحت پروگرام اور نئے ہسپتالوں کی تعمیر سمیت پانچ نئے منصوبوں کیلئے 16ارب 90کروڑ 11لاکھ 32ہزار روپے، 18جاری منصوبوں کیلئے 37ارب 50کروڑ 3لاکھ 28ہزار روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 16:13

وزارت قومی صحت و ریگولیشن کے  جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے  54ارب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء میں وزارت قومی صحت و ریگولیشن کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 54ارب 40کروڑ 14لاکھ 60ہزار روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے،وزارت قومی صحت کے وزیر اعظم قومی صحت پروگرام اور نئے ہسپتالوں کی تعمیر سمیت پانچ نئے منصوبوں کیلئے 16ارب 90کروڑ 11لاکھ 32ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 18جاری منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 37ارب 50کروڑ 3لاکھ 28ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت قومی صحت کے 54ارب سے زائد کے مجموعی بجٹ میں سے ای پی آئی پروگرام میں صوبوں کا حصہ 5ارب 70کروڑ روپے بنتا ہے جبکہ ان منصوبوں کیلئے وفاق کی طرف سے 48ارب 70کروڑ 14لاکھ 60ہزار روپے لئے جائیں گے ،نئے منصوبوں میں وزیر اعظم پروگرام کے تحت نئے ہسپتالوں کی تعمیرکے لئے 8ارب ،ملک بھر میں نئے ہسپتالوں کی تعمیرکے وزیراعظم پروگرام کے تحت میڈیکل آلات ،نئے بیڈز اور دیگر سامان کی خریداری کے لئے 1ارب 31کروڑ 77لاکھ 52ہزار روپے، اسلام آباد میں ہیلتھ سروس اکیڈیمی کی مزید بہتری کیلئے 8کروڑ 33لاکھ 80ہزار ،قومی صحت بچائو پروگرام کیلئے 50کروڑ اور وزیر اعظم قومی صحت پروگرام کیلئے 7ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ 18جاری منصوبوں میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے چار منصوبوں کیلئے بالترتیب 14کروڑ 77لاکھ ،ایک کروڑ 8لاکھ 46ہزار ،4کروڑ 69لاکھ 65ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ، فاٹا پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے لئے اس سال 7کروڑ88لاکھ 48ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ، صوبوں میں پاپولیشن ویلفیئر پرواگرام کیلئے 7ارب 70کروڑ51لاکھ 45ہزار روپے آزاد جموں کشمیر پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے لئے 27کروڑ 33لاکھ 56ہزارروپے اور گلگت بلتستان پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کے لئے 11کروڑ 87لاکھ 22ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں ، وزیر اعظم قومی صحت پروگرام کے لئے 3ارب، وزیر اعظم ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے لئے 68کروڑ 40لاکھ اور ملیریا کنٹرول پروگرام کے لئے 12کروڑ 40لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں ۔