وزارت ریلوے کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 42ارب 90کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

گوادر کو مین ریلوے ٹریک سے ملانے کیلئے زمین خریداری سمیت چھ نئے منصوبوں کیلئے 9ارب 36کروڑ47لاکھ 61ہزار روپے، 31جاری منصوبوں کیلئے 33ارب 53کروڑ 52لاکھ 39ہزار روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 16:13

وزارت ریلوے کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے                               ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء میں وزارت ریلوے کے جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 42ارب 90کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے، ریلوے کے گوادر کو مین ریلوے ٹریک سے ملانے کیلئے زمین خریداری سمیت چھ نئے منصوبوں کیلئے مجموعی طورپر 9ارب 36 کروڑ47لاکھ 61ہزار روپے جبکہ 31جاری منصوبوں کیلئے 33ارب 53کروڑ 52لاکھ 39ہزار روپے مختص کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت ریلوے کے مالی سال 2017-18ء میں چھ نئے منصوبوں میں گوادر کو مین ریلوے ٹریک سے ملانے کے لئے زمین خریداری کے لئے اس سال 40 کروڑ روپے ، حویلیاں سے چین بارڈر تک ریل لنک کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 10لاکھ روپے ،ایم ایل تھری کو سی پیک تک توسیع منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی کیلئے 19کرو ڑ80لاکھ ہائی کیپسٹی بوگیوں اور ویگنز اور کوچز کی خریداری کیلئے 75کروڑ 96لاکھ ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن ہریپور میں ڈرائی پورٹ کیلئے زمین کے منصوبوں کیلئے 4کروڑ 32لاکھ روپے آپریشنل سٹاف اور وی ایچ ایف کمیونیکیشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کیلئے 7کروڑ 37لاکھ روپے مختص کیا گیا ہے،جاری منصوبوں میں گوادر میں ریلوے کنٹینر یارڈ کیلئے زمین خریداری اور گوادر بندرگاہ پر ریلوے لائن اور سٹیشن ڈرائی پورٹ کیلئے زمین خریداری کیلئے رواں سال 5ارب سی پیک سپورٹ پراجیکٹ کیلئے 5کروڑ مین لائن ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن حویلیاں ڈ رائی پورٹ کی جامع فزیبلٹی سٹڈی 8کروڑ 20لاکھ سٹاف کوارٹر ز کی تعمیر کیلئے 1کروڑ 31لاکھ روپے مختص کرنے سمیت مجموعی طورپر 31جاری منصوبوں کیلئے 33ارب 53کروڑ 52لاکھ 39ہزار روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا

متعلقہ عنوان :