کابینہ ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 15کروڑ 9لاکھ روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 16:09

کابینہ ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 15کروڑ 9لاکھ روپے مختص
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں کابینہ ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 15کروڑ 9لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں تین جاری منصوبوں کے لئے 14کروڑ 9لاکھ اورایک نئے منصوبے کے لئے ایک کروڑ روپیہ مختص کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق کابینہ ڈویژن کے تین جاری منصوبوں کے لئے 14کروڑ 9لاکھ روپے اورایک نئے منصوبے کے لئے ایک کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔