ڈیفنس ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 53کروڑ 5لاکھ روپے مختص

جمعہ 26 مئی 2017 16:09

ڈیفنس ڈویژن کے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 53کروڑ 5لاکھ روپے مختص
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں ڈیفنس ڈویژن کے لئے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 53کروڑ 5لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیفنس ڈویژن کے دو جاری منصوبوں کے لئے 33کروڑ 9لاکھ جبکہ چار نئے منصوبوں کے لئے 19کروڑ 5لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں ڈیفنس ڈویژن کے لئے جاری اور نئے منصوبوں کے لئے 535ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

ڈیفنس ڈویژن کے میری ٹائم پیٹرول ویزلز کے لئے 248.695 ملین ‘ خان پور ڈیم میں واٹر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک کے لئے 90ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ڈیفنس ڈویژن کے چار جاری منصوبوں کے لئے 19کروڑ 5لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں جن میں لاہور میں سروے آف پاکستان کی بائونڈری وال کے لئے 25ملین ‘ کوہاٹ میں ایف جی ڈگری کالج کے لئے 35ملین‘ سروے آف پاکستان کے لئے نئی پرنٹنگ مشینز کی خریداری کے لئے 100ملین مختص کئے گئے ہیں۔