وفاقی حکومت کی مالی سال 2017-18ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں وزارت داخلہ کے جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 15ارب 66کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ،وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں 38جاری منصوبوں کے لئے 10ارب 67کروڑ ، 23نئے منصوبوں کے لئے 4ارب 99کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

جمعہ 26 مئی 2017 16:09

وفاقی حکومت کی مالی سال 2017-18ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں وزارت داخلہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں وزارت داخلہ کے جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں کے لئے 15ارب 66کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وزارت داخلہ کے ماتحت اداروں میں 38جاری منصوبوں کے لئے 10ارب 67کروڑ جبکہ 23نئے منصوبوں کے لئے 4ارب 99کروڑ روپے رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔

پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی سکیورٹی کے لئے ایک ارب 80کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے مالی سال 2017-18ء کے سالانہ ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 38جاری منصوبوں کے لئے 10ارب 67کروڑ روپے رکھے ہیں جن میں وفاقی دارالحکومت میں نیشنل پولیس اکیڈمی کے قیام کے لئے 39.581ملین ‘ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 16میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لئے 800ملین‘ ایبٹ آباد میں فیڈرل سول ڈیفنس ٹریننگ سکول کے لئے 20.373 ملین ‘ وفاقی دارالحکومت کی بارہ یونین کونسلز میں کمپیوٹر لٹریسی سنٹرز کے قیام کے لئے 25ملین‘ اسلام آباد میں نیشنل فرانزک سائنس ایجنسی کے لئے 406.795 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بجٹ دستاویزات کے مطابق وزارت داخلہ کے 23نئے منصوبوں کے لئی4991.776 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے نئے منصوبوں میں تفتان میں ایف آئی اے کیلئے رہائش اور فلاح و بہبود کے لئے 20ملین‘ ڈی آئی خان میں ایف سی سائوتھ ہیڈ کوارٹرز کے قیام کے لئے 500ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق ملک بھر میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی سکیورٹی کے لئے 1800 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :