جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیر اہتمام راولاکوٹ میں بھارتی مظالم کیخلاف اور بھارتی مقبوضہ کشمیر طلباء اور طالبات سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی ‘شہر آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا

گلگت کے معروف حریت پسند با با جان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ

جمعہ 26 مئی 2017 16:09

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2017ء) جموں کشمیرنیشنل عوامی پارٹی اور نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا راولاکوٹ میں بھارتی مظالم کے خلاف اور بھارتی مقبوضہ کشمیر طلباء اور طالبات کے ساتھ ااظہار یکجیتی کے لیے ریلی شہر آزادی کے نعروں سے گونج اٹھا گلگت کے معروف حریت پسند با با جان کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ۔شہید گلنواز بٹ فہیم اکرم لیاقت اعوان فرخ قریشی سجاد انجم ارشد بلو امجد قیوم راجہ بہزاد حماد قمر، اور دیگر شہدا کو خصوصی خراج عقیدت قائدین نے کہا کہ ہمارے آبا اجداد مسلمان تھے این ایس ایف کا ہر کارکن مسلمان ہے جو لوگ اسلام کی حقانیت کو چیلنج کر رہے ہیں وہ بے راہ روی کا شکار ہیں ان کے اس اقدام کی بھر پور مذمت کرتے ہیں استحصالی نظام کے خلاف خدا کہاں رکاوٹ ہے کہ اس پاک زات کے خلاف ب بنیاد پرا پیگنڈہ کیا جائے ان عناصر کو تنظیمی ڈسپلن کی خلاف ورزی اور منشور کے خلاف کام کرنے پر پہلے سے نکالا جا چکا ہے کالعدم گروہ اس خطے کو وانا اور سوات بنانا چاہتے ہیںان کو نا کام کریں گے اگر آزاد کشمیر میں ہمارے جھنڈے کے ساتھ پاکستان کا جھنڈا لہرایا جا سکتا ہے تو پھر اسلام آباد میں بھی حکومت پاکستان اپنے جھنٖڈٖے کے ساتھ کشمیر کا جھنڈا لہرائے عالمی سامراج کے اشارے پر این جی او آذاد کشمیر میں نوجوان نسل کو خراب کر رہی ہیں اس پر پہرے دار ی کی ضرورت ہے گلگت میں گرفتار بابا جان کو رہا کیا جائے گلگت بلتستان کی اعوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آذاد کشمیر بھر میں امن رہلیاں نکالیں گے سرخ جھنڈا امام حسین کے مزار پر بھی لہرا رہا ہے مقبول بٹ سے لے کر اب تک ہزاروں شہیدوں نے جانیں قربان کیں جن کی وجہ سے سرخ جھنڈے کو ہم اپنی علامت بنائے ہوئے ہیں اس کا تقدس کسی کو ختم نہیں کر نے دیں گے جے کے این ایس ایف اور جے کے نیپ کے زیر اہتمام آئر لینڈطرز پر مسئلہ کشمیر کا حل نا منظور ریلی کا انعقاد۔

(جاری ہے)

این ایس ایف نے آئندہ تعلیمی اداروں میں شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے حوالہ سے کتابیں اور لٹریچر کلاسوں میں لے جانے اور تعلیمی اداروں کی دیواروں پر باوقار کشمیر خود مختار کشمیر کے سلوگن لکھنے کا اعلان کر دیا۔ ااین ایس ایف نے آزاد کشمیر کیلئے علیحدہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام کے لیے تنام طلباء تنظیموں کو تحریک چلانے کی دعوت دے دی۔

جے کے این ایس ایف نے ریاست جموں کشمیر کی وحدت بحال کرنے تمام قوم پرست تنظیموں کے ساتھ غیر مشروط مل کر کے آگے بڑھنے کا آپشن دے دیا۔ شہر کی شاہرائوں میں خود مختار کشمیر کے حق میں اور تقسیم کشمیر کے خلاف بڑی ریلی کے بعد کچہری چوک میں جلسہ منعقد ہو ا۔ اس موقع پر نیشنل عوامی پارٹی کے صدر لیاقت حیات سنئیر نائب صدر اظہر کاشر نائب صدر جاوید جان این ایس ایف کے زبیر شریف نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مہاراجہ گلاب سنگھ کو ہم کشمیری کسی صورت قومی ہیرو نہیں قرار دے سکتے مہاراجہ غاصب تھا مسلم کانفرنس اور جماعت اسلامی بھی عملاًً مہاراجہ کی پیرو کار ہیں مہاراجہ کو قومی ہیرو قرار دینے والے غیر ملکی ایجنٹ ہیں انہوں نے کہا کہ اب سامراج ایک نئی سازش کے تحت کشمیر کی مستقل تقسیم کرنے آئر لینڈ طرز پر کشمیر کا مسئلہ حل کرنا چاہتا ہے بعض این جی اوز کو اس حل کے لیے مھرہ بنا یا گیا ہے این ایس ایف دو ٹوک الفاظ میں واضع کرتی ہے کہ وہ بھٹوکے صوبہ بنانے پرویز مشرف کے چار نکاتی فارومولے کی طرح آئر لینڈ طرز کے منصوبہ کو بھی ناکام کر دے گی این ایس ایف نے تعلیمی اداروں میں شہید کشمیر محمد مقبول بٹ کے حوالہ سے کتابیں اور لٹریچر کلاسوں میں لے جانے اور تعلیمی اداروں کی دیواروں پر باوقار کشمیر خود مختار کشمیر کے سلوگن لکھنے کا اعلان کر دیامقبول بٹ کا ڈے منا کر کشمیریوں سے عملی یکجہتی کا اظہار کریں گے نیشنل عوامی پارٹی کے قائدین نے کہا کہ حافظ سعید ، مسعود اظہر ، فضل الرحمن خلیل سمیت ہر و فرد گروہ اور تنظیم ہمارے نزدیک دہشت گرد ہیں جنہوں نے پہلے افغانستان میں اور اب کشمیر میں قتل عام کیا ۔

جے کے انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں معصوم لوگوں کا قتل ہو رہا ہے ۔ مگر نا م نہادی جہادی اور مذہبی عناصر خاموش ہیں ہم معصوم لوگوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیں اگر افغانستان میں طالبان کے ہاتھوں بدھوں کے مجسمے مسمار کرنے کا عمل روکا جاتا تو آج برما میں مذہبی بنیادوں پر مسلمانوں کا قتل نہ ہوتا انہوں نے کہا کہ کل سعودی عرب کی حمایت میں پاکستان میں ایران کے خلاف جہاد کی مہم چلائی گئی چونکہ امریکہ ایران کے خلاف ڈالر دے رہا تھا لیکن آج ڈالر نہ ملنے پر مذہبی انتہا پسند برما کے حق میں احتجاج تک کرنا گوارہ نہیں کر سکے ۔

اس جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جموں کشمیرنیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن آج حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کوقومی آزادی کے لیے جہدمسلسل جاری رکھے ہو20سال پہلے نیشنل عوامی پارٹی بنی جس نے این ایس ایف کی جدو جہد کو سرخروکیا ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان کے لوگ خود مظلوم اور غلام ہیں ۔ وہ کشمیریوں کی آزادی کے غاصب نہیں ہمیں کشمیریوں کی طرح آزادی درکار ر ہے۔

ا مقررین نے کہا کہ آج جب مظفر آباد میں بننے والے ہائیڈرل پراجیکٹ کا مرکزروات اور گلگت میں بننے والے ڈیم کا مرکز پختون خواہ کو بنایا جا رہا ہے تا کہ رائیلٹی اور ملکیت منگلا ڈیم کی طرح پاکستانیوں کے پاس رہیں آٓزاد کشمیراور گلگت بلتستان لوڈ شیڈنگ کا شکار رہیں قوم ایک کرب ودردمیں مبتلاہے۔بے روزگارمہنگائی کرپشن عروج پرہے،تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لے کربے روزگارگھوم رہے ہیں ،صحت کی سہولتیں میسرنہیں کشمیری قوم کے وسائل پرلوٹ سیل جاری ہے۔

آزادکشمیرکے حکمران نواز شریف مریم نوازکے ریکوری ایجنٹ بنے ہوئے ہیں۔ان حالات میںاین ایس ایف کے کارکنان پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ قوم کی درست سمتوں میں رہنمائی کریں اورحقیقی اپوزیشن کاکرداراداکریں۔ مقررین نے کہا کہ با با جان انقلابی حریت پسند ہے متنازعہ خطہ میں اس کو سزا دینے کا کوئی جواز نہیں حکومت پاکستان فوراًً فیصلہ واپس لے ورنہ ہم دنیا بھر میں پاکستانی سفارت خانوں کے سامنے احتجاج کریں گے اور آزاد کشمیر سے گلگت کی طرف لانگ مارچ سمیت کسی اقدام سے گریز نہیں کریں گے۔