مظفرآباد‘امسال یوم پاکستان ملی جوش وجذبہ سے منانے کیلئے اجلاس میں اہم فیصلے

کشمیریوں کا پاکستان سے لازوال رشتہ ہے۔ مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے پاکستان میں ہونے والی تقریبات میں بھی حصہ لیا جائے گا

جمعہ 26 مئی 2017 16:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) 70ویں یوم آزادی پاکستان قومی یکجہتی اور ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منانے کے حوالہ سے تقریبات کو حتمی شکل دینے کے لئے ممبر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری شہزاد محمود اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل محمد ادریس عباسی، سربراہان محکمہ جات اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امسال آزادکشمیر کے ڈویژنل و ضلعی سطح پر یوم پاکستان ملی جوش و جذبہ اور قومی یکجہتی کے ساتھ منانے کیلئے آزادکشمیر کے تمام سرکاری ادارے، سکول، کالجز ، یونیورسٹیزاور سول سوسائٹی بھرپور حصہ لے گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کہ کشمیریوں کی پاکستان سے بھرپور وابستگی کے اظہار اور یکجہتی کے لئے آزادکشمیر بھر سے پاکستان کے چاروں صوبوں میں ہونے والی تقریبات میں بھی بھرپور حصہ لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی چوہدری شہزاد محمود ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کا 70واں سال بھرپور طریقہ سے منائیں گئے اورپاکستان میں ہونے والی تقریبات میں بھی حصہ لیا جائے گا۔کشمیریوں کا پاکستان سے لازوال رشتہ ہے۔ مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیریوں کی منزل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، مضبوطی اور استحکام کے لئے کشمیری کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے منعقد ہونے والی تقریبات میں بھرپور حصہ لیا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر نے کہاکہ یوم آزادی پاکستان بھرپور طریقے سے منانے کے لئے پروگرام کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ادارے یوم آزادی کی تقریبات میں بھرپور حصہ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام ڈویژنل و ضلعی سطح پر یوم آزادی پاکستان کے حوالہ سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور پاکستان میں ہونے والی تقریبات میں بھی بھرپور حصہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :