پیمرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹی وی چینلز پر رمضان نشریات کی مانیٹرنگ کے لئے کمیٹی قائم کر دی

جمعہ 26 مئی 2017 16:01

پیمرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں ٹی وی چینلز پر رمضان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلوں پر رمضان نشریات کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر ٹی وی چینلز کی رمضان نشریات کی مانیٹرنگ کرے گی اور اس امر کا جائزہ لے گی کہ ٹی وی چینلز رمضان گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کر رہے ہیں یا نہیں۔کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری کاروائی کی جائیگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس حوالے سے پیمرا کو اگلی تاریخِ سماعت سے قبل رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :