کا شتکاروںکو بہاریہ مکئی پر ذخیرہ کے دوران حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت

جمعہ 26 مئی 2017 15:45

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2017ء)گرین ماتھ ، کھپرا، سونڈوالی سسری گوداموں میں بہاریہ مکئی پر حملہ کرکے اسے نقصان پہنچا سکتی ہے لہٰذا ماہرین زراعت نے ذخیرہ کے دوران خصوصی حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین زراعت نے بتایاکہ مکئی کی فصل کو سٹوروں میں سخت نقصان پہنچنے کا خدشہ رہتاہے لہٰذا انسدادی و احتیاطی تدابیر اور تدارکی اقدامات پر عمل کرکے کیڑوں کے حملے سے بچا جاسکتاہے۔

انہوںنے کہاکہ انسدادی تدابیر کے طورپر کاشتکار اور دیگر افراد پر میتھرین یا ڈیلٹیا میتھرین بحساب ایک لیٹر 100لیٹر پانی میں ملا کر گودام میں اس کا اچھی طرح سپرے کریں۔ انہوں نے کہاکہ غلہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے کے بعد یہ زہریں حسب ضرورت دیواروں اور بوریوں پر بھی سپرے کی جاسکتی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ گوداموں کے کیڑوں کے انسداد کیلئے زہریلی گیس کے استعمال کا طریقہ بھی انتہائی موزوں ہے ۔